پاکستان

حکومت کا ایک بار پھر سے یوٹرن، اب تک کی بڑی خبر

اسلام آباد: حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو چائے سے مکھی کی طرح نکال پھینکا-

 

حکومت کا ایک بار پھر سے یوٹرن عاطف میاں کی اقتصادی مشاورت کونسل کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ –

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ریاست مدینہ عمران خان کی آئیڈیل ہے ، وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسولﷺ ہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close