انٹر نیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پے لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ صحافی ووڈورڈ کی کتاب میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، کتاب کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ صرف ایک افسانہ ہے-

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ووڈ ورڈ کی کتاب میں کیے جانے والے انکشافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک افسانہ ہے جس میں نہ صرف وائٹ ہاوس کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انتظامیہ کے چند اراکین کی کتاب میں توہین بھی کی گئی ہے۔

 

معروف امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’ٹرمپ فیئر ان دا وائٹ ہاؤس‘ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے افسران ان کے غیرمتوقع  رویہ سے خاصے  پریشان رہتے ہیں، وہ صدرکے ڈیسک سے اہم کاغذات کو چرالیتے ہیں تاکہ وہ ان پر دستخط نہ کردیں۔

 

اس کے علاوہ کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا بھی حکم  بھی دیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی انہیں احمق کہتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close