پاکستان

آرمی چیف قمر جاوید با جوہ اچانک کہا پہنچ گئے، بڑی خبر سامنے آگئی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اچانک پولیس کے شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر کا دورہ-

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ راولپنڈی کی پولیس لائنز میں شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید عباس کی عظیم قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں، ہماری جانیں پاکستان کے لیے وقف ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close