شوبز

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور ورون دھون کی دھوم

یہ تو آپ سب کویاد ہی ہوگا کہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ منسلک ہیں، اور ابھی حال ہی میں انھوں نے کراچی کی ایک بستی کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاْقات دو افغان پناہ گزین بچوں سے ہوئی، اور انہوں نے یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی-

 

انہوں نے ان معصوم بچوں کی کہانی بھی شیئر کی جو کچھ یوں تھی، اداکارہ نے لکھا، ‘یہ دونوں بچے پورا وقت میرے ساتھ رہے، انہوں نے میری کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ وہ کسی راجا کو جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘راجا ہیرو ہے!’ ہم سوچتے رہے کہ آخر یہ بچے کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آخرکار انہوں نے ورون دھون کی ایک فلم کا گانا گایا۔’

انھو ں نے مزید لکھا کہ ‘ان بچوں نے بتایا کہ وہ ان (ورون دھون) کی طرح بننا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ انشاء اللہ ایک دن وہ ضرور بنیں گے۔’

 

ورون دھون بھی خود کو نا روک پاِئے اور اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوِے ماہرِِہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا، انھوں نے لکھا کہ ‘ماہرہ خان آپ جو کام کر رہی ہیں، وہ بہت زبردست ہے۔ میں نے ویڈیو دیکھی ہے، جس نے میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ میری طرف سے بہت سا پیار اور شیئر کرنے کا شکریہ۔’

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close