پاکستان

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان سے مزید توقعات رکھ لی

پا کستان اور امریکا ماضی کو بھول کے آگے بڑھیں گے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے توقع ظاہر کردی، امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے-

پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کرنے کے بعد جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں’۔

اور وہ باتوں ہی باتوں میں امداد کو بھی لے آئے اور کیا کہ ‘پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملےگی اور رقم نہ دینے کی وجہ بھی بتادی گئی تھی’۔

 

امریکی وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ ‘وجہ واضح ہے کہ ہم نے وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم وسائل اُس وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھی’۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘وہی صورتحال پھر آئی تو پُر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے’۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close