پاکستان

نومنتخب صدر مملکت عارف علوی کون ہیں ؟ سب سامنے آگیا

کراچی: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13ویں صدر عارف علوی تو دندان ساز نکلے،جو 29 جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈنٹسٹری کے طالب علم عارف علوی بعارف علوی بچپن صدر ایوب خان کے خلاف احتجاج کرنے والی طلباء یونینز کے متحرک کارکن تھے۔

اس کے بعد انھوں نے 1979 میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کراچی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا-

نومنتخب صدربزنس میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایشیا پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں-

1996 میں جماعت اسلامی سے کنارہ کشی کرنے کے بعد تحریک انصاف کا حصہ بنے-وہ اُسی سال پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ایک سال کے لیے رکن بنے جس کے بعد 1997ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا۔

عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے 2006ء سے 2013ء تک سیکرٹری جنرل رہے، وہ پہلی بار پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر عام انتخابات 2013ء میں حلقہ این اے-250 (کراچی-12) سے 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

2013ء کے انتخابات میں عارف علوی واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو سندھ سے منتخب ہوئے، 2016ء میں وہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور 2018 کے عام انتخابات میں این اے247 سے ایک مرتبہ پھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close