پاکستان

آخر عارف علوی صرر پاکستان بن ہی گئے

انتظار کی کھڑیاں ختم ہوئی تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 

متحدہ اپوزیشن کی باتیں دھری کی دھری رہ گئی، اور زرداری نے اپنی زد نہیں چھوڑی اور تبدیلی کو موقع دے دیا-
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی و سینیٹ
صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مجموعی طور پر 430 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، پی ٹی آئی کے عارف علوی نے 212 ، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے 131 جب کہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کئے-

سندھ اسمبلی

پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کو 100 ووٹ اور عارف علوی کو 56 ووٹ ملے جب کہ مولانا فضل الرحمان کو ایک ووٹ ملا۔ انتخابی فارمولے کے تحت سندھ اسمبلی میں اعتزاز احسن نے 39 اور عارف علوی نے 22 ووٹ حاصل کیے۔

 

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی میں 61میں سے60 ارکان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالے، عارف علوی نے 45 جب کہ مولانا فضل الرحمان کو 15 الیکٹورل ووٹ ملے، اعتزاز احسن ایک بھی ووٹحاصل نہیں کرپائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 112 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے، جس کی وجہ سے عارف علوی کو 78، مولانا فضل الرحمان کو 26 اور اعتزاز احسن کو 5 ارکان نے ووٹ دیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے عارف علوی 41 ، مولانا فضل الرحمان کو 14 جب کہ اعتزاز احسن کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، جن میں 18 ووٹ مسترد ہوئے۔ عارف علوی کو 33، مولانا فضل الرحمان کو 25 جب کہ اعتزاز احسن کو ایکالیکٹورل ووٹ ملا–

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close