پاکستان

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی اصل بوتلیں برآمد ہوئی، تحقیقات کا حکم جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس بات کا انکشاف ایک کیس کی سماعت کے وران کیا انہوں نے دبنگ انداز میں کہا کہ میں ، شرجیل میمن کےکمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا اور ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔

اور دوسری طرف چیف سیکریٹری سندھ نے بھی رپوٹس کو جعلی قرار دے دیا-عدالت میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کہ لگتا ہے رپورٹ میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے، ہمارےپاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان بھی اس موقع پہ ایکشن میں نظر آئے اور کہا کہ کراچی میں اسپتال کا دورہ کیا تواس پر شور مچا ہے، میرا مقصد شراب پکڑنا نہیں تھا، مجھے کارروائی کرنی ہوتی تو خود نمونے قبضے میں لے کر آگے بھیجتا، اسی وقت متعلقہ ملزمان کو گرفتار کراتا۔

 

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close