کھیل

کرکٹ کے ایک اور بڑے نام نے کرکٹ سے دوری کا فیصلہ کرلیا،

لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ شائقین کے لیے ایک بری خبر بیٹسمین الیسٹر کک نے اوول میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

الیسٹر کک نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دینے کا یہ مناسب وقت ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں تاہم کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتا رہوں گا، پوری زندگی کرکٹ سے پیار کرتا رہوں گا۔

الیسٹر کک کا کہنا تھا کی وہ بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close