پاکستان

شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر ؟؟ بڑی خبر سامنے آگئی

آخر وہ خبر سامنے آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، رکن سندھ اسمبلی کو کلین چٹ مل گئی- نجی اسپتال نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں الکحل شامل نہیں ہے-

یہ تو آپکو یاد یہ ہوگا کہ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا ہنگامی دورِہ کیا تھا، جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے فوری طور پر اسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔

چیف کیمیکل ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری کی دستخط شدہ رپورٹ کے مطابق سیل شدہ بوتلیں کیمیکل لیباریٹری بھیجی گئی تھیں۔

کیمیکل لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونوں میں بھی الکوحل نہیں پایا گیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close