پاکستان

نوجوت سنگ مشکل میں پھنس، گئے افسوس ناک خبرسامنے آگئی

نئی دہلی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بھارت کی مقامی عدالت میں غداری اور ملکی فوج کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست بہار میں ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پرساد کی عدالت میں سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف اشتعال انگیزی، غداری اور فوج کی توہین کی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا –

 

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست بہار میں ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پرساد کی عدالت میں سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف اشتعال انگیزی، غداری اور فوج کی توہین کی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا

 

مجسٹریٹ ہری پرساد نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 24 اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ مقدمہ بھارتی آئین کی دفعات 500، 124- اے اور 153- بی کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی سزا دو سے تین سال کی قید ہو سکتی ہے۔

 

انتہا پسند ہندو جماعت کا سدھو کا سر لانے پر انعام کا اعلان-

 

ادھر ہندوانتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ بغلگیر ہونے پر غدار قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی نوجوت سنگھسدھو کا سرلا کر انہیں دے گا اسے انعام کے طور پر 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا موقف

 

دوسری جانب سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی دونوں ملکوں کی جانب سے امن کی کوششیں کی گئیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اچانک لاہور کا دورہ کیا تھا، جب کہ نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کو بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

سدھو نے کہا پاکستانی حکومت کی جانب سے مجھے دورے کی 10 بار دعوت دی گئی، میں نے بھارتی حکومت کوپاکستان کے دورے کی اجازت کی درخواست دی، بعد ازاں سشما سوراج نے کال کرکے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں اُن کی ملاقات پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ سے ہوئی تھی-

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close