پاکستان

آخر عمران خان نے اپنی انتقامی سیاسیت کا آغاز کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی ساجزادی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

گزشتہ روز آپکو یاد ہوگا کہ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹا کر اپنی انتقامی سیاسیت کا آغاز کیا تھا اور آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔اس فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز منلک سے باہر نا جا پائیں گے-

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فروری میں پہلی بار وفاقی حکومت سے نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نیب کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔

اس کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہےکہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جس کے بعد تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تینوں شخصیات نے سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو عید کے بعد سنایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close