پاکستان

کیا عارف علوی اگلے صرر ہونگے ؟؟

پارٹی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی اے کے امیدوار ہوں گے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی معیاد 8 ستمبر 2018 کو ختم جائے گی۔ نئے صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں اکثریت رکھتی ہے جب کہ سینیٹ میں بھی اسے اتحادیوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان صدارتی انتخاب کے لیے سوچ بچار جاری ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close