پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزدار کے بھی کروڑ پتی نکلے، تفصیلات سامنے آگئی

عثمان بزدار نے بھی آخر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواہی دی، جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24 لاکھ روپےمالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جب کہ ان کے چار بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوں گا، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کو نمائندگی دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close