پاکستان

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اسٹارز

پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں بڑے سٹارز کی شرکت, ثنا جاوید اور ابرار الحق کی خصوصی طور پر شرکت۔

 

اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ‘آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بےحد خوش ہیں’۔

گلوکار ابرار الحق نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، ’سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا‘۔

 

تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثناء جاوید بھی دکھائی دیں، جو پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں۔دوسری جانب عمران خان کو مبارک باد ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، آئییے ایک نظر ان پر بھی ڈالیں-

عمران عباس:

داکار عمران عباس نے نئے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ترقی اور بڑھتا دیکھیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

ماورہ حسین:

اداکارہ ماورہ حسین نے ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اس دن کا طویل عرصے سے انتظار تھا، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اب یہ واقعی نیا پاکستان ہے۔‘

اداکارہ نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سجل علی:

اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

ثمینہ پیرزادہ:

اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور بافخر پاکستانی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close