پاکستان

آخر عمران خان بھی وزیراعظم بن ہی گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ 

 

عمران خان نے نمبر گیم پورا کیا اور اپنے خوابوں کا حقیقت کا روپ دے دیا،قائد ایوان چننے کے لیے رائے شماری ہوئی جس میں عمران خان کو 176 ووٹ لیے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے، اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی اے میں جائیں اور جو شہبازشریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی بی میں چلے جائیں جس کے بعد اراکین اپنی اپنی لابی میں چلے گئے۔

پیپلز پارٹی نے بھی آخر دھوکا دے ہی اور شہباز شریف کو ووٹ نا دینے کا فیصلہ برقرار رکھا، شہباز شریف کا منانا بھی کام نا آیا-

عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں نے ان سے سوالات کیے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ ابھی ختم نہیں ہوا، میچ جاری ہے، خواب ابھی پورا نہیں ہوا، ایک مرحلہ پورا ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان پہلے ہی راؤنڈ میں کامیاب ہوجائیں گے اور وہ 180 کے لگ بھگ ووٹ لیں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close