پاکستان

عمران خان کے کزن بھی کرپٹ نکلے،چیف جسٹس میدان میں آگئے

عمران خان کے کزن پختونخوا میں اسپتال چلاتے اور گڑبڑ کرتے رہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے رپوٹ طلب کرلی ریمارکس دیے کہ عمران خان کے کزن نوشیرواں برکی صوبے کے اسپتالوں کا نظام چلا رہے تھے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے خیبر پختونخواکے اسپتالوں میں ناقص انتظامات سے متعلق کیس کی سماعت کی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوںکا برا حال تھا، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سمیت کوئی مشین فعال نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر میں چائے بن رہی تھی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکا ٹراما سینٹر بھی فعال نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران خان کے کزن خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صفائی تک نہیں کراسکے، تعلیم اور صحت کا بجٹ بھی پورا نہیں دیا جاتا، ممکن ہے آج ہی کسی اسپتال کا دورہ کروں۔
چیف جسٹس نے شوکت خانم اسپتال کے سربراہ فیصل سلطان سے کہاکہ ڈاکٹر صاحب اپنے جیسے لوگ پیدا کریں، آپ جیسے لوگوں کے آنے سے ہیلتھ سسٹم بہتر ہوگا۔ چیف جسٹس نے انھیں ہدایت کی کہ چیمبر میں آکر آگاہ کریںکہ اسپتالوں کو بہتری کیلیے کیاکرنا چاہیے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کا گورننس سسٹم بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نوشیرواں برکی عدالتی احکام پر عملدرآمد رکواتا رہا حالانکہ وہ چند دن کیلیے امریکا سے پاکستان آتا ہے

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close