کھیل

شرمناک شکست؛ کوہلی شائقین کو باتوں سے بہلانے لگے

لندن: شرمناک شکست کے بعد کوہلی بھا رتی کرکٹ فینز کے ٹوٹے دل جوڑنے میں مصروف ہیں، ا نھوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کبھی ہم جیت جاتے ہیں اور کبھی ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے آپ کبھی ہم سے ناامید نہ ہوں ہم بھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا بھارتی ٹیم کو اپنی عزت بچانا مشکل پڑ گیا، ارے جناب آج تو خود بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو گھر کا شیر قرار دے دیا-

یہ تو آپکو یاد ہوگا کہ بھارتی انتہا پسند اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر کس طرح واویلہ کرتے ہیں، اور انکوں ہار برداشت کہا ہوتی یے-

ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلیے کپتان ویرات کوہلی نے انھیں باتوں سے بہلانا شروع کردیا ہے۔ لارڈز میں ایک اننگز اور 159 رنز کی شکست کے بعد ویرات کوہلی نے فیس بک پر شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ہم جیت جاتے ہیں یا پھر ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، آپ کو کبھی بھی ہم سے ناامید نہیں ہونا چاہیے ہم بھی وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ ہمیں اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کی ہمت افزائی کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ بھارت کو دوسری عبرت ںاک شکست یے اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، تب صرف کوہلی نے سنچری سمیت دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 200 رنز بنائے تھے جبکہ باقی کھلاڑی بری طرح ناکام ہوئے اور اس بار تو کوہلی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے، اس طرح انگلینڈ نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کوہلی نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم لارڈز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا اور ان سے سیکھنا چاہیے، اس کے بعد انھیں سائیڈ پر کرکے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آئندہ اس قسم کی غلطی پھر ہم سے سرزد نہ ہو، ہمیں اعتماد حاصل کرنا اور کوتاہیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔ کوہلی نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں ہم صرف فتح کی لگن لیے میدان میں اتریں گے اور سیریز میں کم بیک کی پوری کوشش کریں گے۔ تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close