پاکستان

عید کے موقع پر پاکستان ریلوے کا بھی پاکستان عوام کو بڑا تحفہ

لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر کی منظوری کے بعد  اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی  سے صبح 10 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کی صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری اسپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ چوتھی اسپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین عید کے چوتھے روز 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close