پاکستان

جس کا ڈر تھا وہی ہوگیا،نجم سیٹھی کو

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کی ہوائیں چلنے والی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ مقرر کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اس بارےے میں جب احسان مانی سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میں اس وقت مری کے قریب ڈونگا گلی میں ہوں جہاں ٹی وی نہیں آتا اور اخبار ایک دن بعد آتا ہے۔ پی سی بی میں ذمے داریوں کے بارے میں مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اگر مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں اپنی رائے دوں گا۔

انکا ہی بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے لوگ مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اس لیے کہ میں گزشتہ چھ سات برسوں سے شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ہوں اور گلیات اتھارٹی میں بھی مجھے ذمے داری دی گئی ہے۔ اس وقت عمران خان کے لیے کرکٹ اہم نہیں ہے وہ حکومت سازی میں مصروف ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرنا ہے، میری عام انتخابات کے بعد ابھی تک عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے اگر انہوں نے کرکٹ کے حوالے مجھے سے رابطہ کیا اور رائے مانگی تو میں اپنی دستیابی اور رائے سے انہیں آگاہ کردوں گا۔

لیے کرکٹ اہم نہیں ہے وہ حکومت سازی میں مصروف ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرنا ہے، میری عام انتخابات کے بعد ابھی تک عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے اگر انہوں نے کرکٹ کے حوالے مجھے سے رابطہ کیا اور رائے مانگی تو میں اپنی دستیابی اور رائے سے انہیں آگاہ کردوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری دینے کے بارے میں عمران خان یا ان کے کسی مشیر نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے، میں بھی اپنے بارے میں خبریں میڈیا کے دوستوں سے سنتا رہتا ہوں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close