انٹر نیشنل

عمران خان کی حلف برداری میں گواسکر کی عدم شرکت بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا-

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کے تو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرسنیل گواسکر کے انکار پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا-

وجوت سنگھ سدھو نے 18 اگست کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی حامی بھری لیکن سنیل گواسکر نے اپنی مصروفیات کی بنا پے معذرت کی ہے۔

بھارتی میڈیا اپنی روایتی انداز میں ایک بار پھر منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے,اور سنیل گواسکر کے انکار پے بے بنیاد خبریں نشر کررہا یے-

کئی چینلز نے کہا کہ سنیل کے لیے ’دوست سے زیادہ دیش‘ اہم ہے۔اور بھارت کے اپنے ہی کئی مشہور صحافیوں نے بھارتی میڈیا کی کلاس لے لی، اور بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے، اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے لہذا اس بات کا ’دیش‘ سے کوئی تعلق نہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close