انٹر نیشنل

طالبان کا غزنی پر تباہ کن حملہ

کابل: 

طالبان نے رات کے وقت افغان فورسز پر قیامت ڈھا دی، اور افغان شہر غزنی میں خون کی نہریں چلادی-غزنی پر کئی اطراف سے بڑا حملہ کیا جس میں 14 افغان فوجیوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 شہری شامل ہیں جب کہ 24 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

اس حملے کے بعد افغان فورسز بھی چپ نی بیٹھی اور امریکن فضائیہ کے ساتھ مل کر ایک بڑی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں 150 طالبان جاں بحق اور زخمی ہوگئے

صوبائی پولیس چیف نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں 39 حملہ آور مارے گئے۔ حملہ کرنے والے جنگجوؤں کی تعداد ایک ہزار تھی۔

جنگجوؤں نے شہر میں جگہ جگہ اپنے مورچے بنا لیے تھے اور یہاں تک کے کمرشل عمارتوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھآ

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد عارف نوری غزنی نے بتایا کہ طالبان نے جمعرات کی شب غزنی میں چاروں جانب سے حملے کیے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے شہر کی تمام اہم اور سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ حملے میں140 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔شہر میں ایک خوف کی فضا پائی جاتی یے

علاوہ اریں جھڑپوں میں 14 افغان فوجی اور 2 شہری جاں بحق ہوئے۔ امریکن فورسز نے بھی افغان فورسز کا ساتھ نہیں چھوڑا اور طالبان کے پوسٹسں تباہ کر دی-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close