شوبز

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی منہ کھول ہی دیا –

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی منہ کھول ہی دیا –

(ویب ڈیسک) اداکارہ حمیمہ ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہراساں کیا گیا۔

حمیمہ ملک نے ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن بتایا کہ ہراساں کرنے والا ہوٹل میں ان کے برابر والے کمرے میں ٹھہرا ہوا تھا۔

حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہراساں کرنے والے شخص نے رات 2 بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے بتایا کہ ہراساں کرنے والے نے مجھے کمرے میں روتے سنا تو ہمدردی جتائی اور کہا کہ آپ کے لیے فکرمند ہوں، آپ چاہیں تو ہم باہر چل سکتے ہیں۔

اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کے مکالمے بھی شئیر کیے ہیں۔

Source
جیو نیوز
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close