کھیل

کیا نجم سیٹھی ایک بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں ؟؟

عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کچھ اچھے نھیں جناب جب سے عمران خان ا لیکشن جیتے ہیں نجم سیٹھی کو عہدہ سے ہٹانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں

اب تک کی صورتحال کے مطابق عمران خان اقتدار میں آتے ہی نجم سیٹھی کوعہدہ سے فارغ کر دیں گے-اب تک کی اطلات کے مطابق کسی بھی حکومتی نمائندے نے نجم سیٹھی سے ملاقات کے لیے رابطہ نہیں کیا

زرائع کے مطابق اگر ایسے ہی حالات چلتے رہے تو نجم سیٹھی کے لیے استعفیٰ ہی ان کی ترجیح ہوگی۔

گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور کیا تو ان کے دوستوں نے مشورہ دیا کے پہلے انہیں اقتدار میں آ تو لینے دیں قبل از وقت ایسا فیصلہ ٹھیک نہیں ہوگا-

ان کے اپنے ہی اخباری بیانات اور ٹویٹس سے ایسا لگتا ہے کے وہ خود بھی زیادہ پر امید نہیں ہیں اور کشتیاں جلاتے جا رہے ہیں۔، دوسری جانب بورڈ ملازمین میں بھی غیریقینی سے بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close