پاکستان

سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو حلقہ این اے 131 لاہور سے شکست ہوئ تھی

اس نتیجے کے مطابق عمران خان نے مجموعی طور پر 84313 ووٹ حاصل کیے تھے جب کی ان کے مد مقا بل ن لیگ کے امیدور خواجہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے مسترد شدہ وو ٹوں کے دوبارو گنتی کی درخواست کی تھی جس میں عمران خا ن کی کا میابی تو برقرار رہی لکین کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔

این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی فوٹو: فائل

این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہورکے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پرخواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا تاہم حلقے میں غیرسرکاری طورپرکامیاب قرار دیئے گئے عمران خان نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔
سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سےکم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا اختیارہے۔ عمران خان نے بھی تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تقریر ہے اور اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close