پاکستان

کیا اگلے آئی فون میں 2 سِموں کی گنجائش ہوگی؟

کیلیفورنیا:(مانٹرینگ ڈیسک) اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ اس سال ایپل کے کسی نئے ماڈل کے اسمارٹ فون میں دو سم لگانے کی سہولت میسر ہوگی۔ اس بات کا انکشاف ایپل کی خبریں چھاپنے والی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو میک نے کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف آئی او ایس 12 کے بی ٹا ورژن میں کیا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک جگہ  ’سیکنڈ سِم اسٹیٹس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا

ایک جانب تو اس سے خود امریکی اور یورپی صارفین ایک سے زائد سِم استعمال کرسکیں گے تو دوسری جانب ڈبل سِم کی سہولت سے بین الاقوامی سفر کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں اس تبدیلی کا ایک اور مقصد دنیا کے کئی ممالک میں ایک سے زائد سِم فون استعمال کرنے والے ایپل صارفین کو بھی ڈبل سِم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

Source
ایکسپرس
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close