انٹر نیشنل

مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج میں اُمتِ مُسلمہ کو تقویٰ اور یکجہتی کا پیغام

آج پُوری اُمتِ مُسلمہ حج بیت اللہ کی برکات و فیوض سمیٹ رہی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے حج کا خطبہ دیا۔ جس دوران انہوں نے اُمت مُسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے۔ اے عقل والو، اللہ کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بار غور کرو۔

اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے۔ تمہارے پاس اللہ کی دلیل آ چکی ہے۔ اللہ کی اس نعمت اور فضل پر خوب خوشیاں منائیں۔ قرآن میں فرمایا گیا اللہ اپنی رحمت سے جسے چاہتا ہے، علم عطا فرماتا ہے۔ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں۔ رسول اللہ نے فرمایا، تم زمین پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔

مومن ایک دوسرے کے لیے مغفرت کی دُعا کرے۔ نماز قائم کریں، بُرائی کو روکیں۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں۔ اہل ایمان اللہ سے رحمت مانگیں۔ فرشتے اہل ایمان کے لیے رحمت کی دُعا کرتے ہیں۔ اللہ کی رحمت کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ اپنے گناہوں سے توبہ کرو۔ اللہ کی رحمت کے درواز ے کھُلے ہیں۔ حجاج کرام، آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے۔

حجاج کرام دُعا میں مشغول رہیں، سب کے لیے دُعائیں کریں۔ اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو، نماز قائم کرو، اللہ کے احکام کی پیروی کرو۔ امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کی حکومت کے لیے بھی دُعا کرائی۔ اس موقع پر امام حسن آل الشیخ کا کہنا تھا کہسعودی حکومت نے حجاج کے لیے بہت خدمات کی ہیں۔ سعودی حکومت کی کوششوں سے حجاج کو ہر قسم کی سہولت مل رہی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close