پاکستان

18 سالہ افغان جنگ کا بالآخر خاتمہ، بھارت کی دوست حکومت کی چھٹی

18 سالہ افغان جنگ کا بالآخر خاتمہ، بھارت نواز اشرف غنی حکومت کی چھٹی، اگلے ماہ شیڈول صدارتی انتخابات ملتوی کر دیے جائیں گے، افغان طالبان اور امریکا کے درمیان حتمی معاہدہ طے پاگیا، حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ افغان جنگ کا بالآخر 18 سال بعد اختتام ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور افغان طالبان کے درمیان باقاعدہ امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

افغان طالبان پھر سے افغانستان کے حکمراں ہو سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا فوری طور پر افغانستان سے اپنی فوج کے مکمل انخلاء کا عمل شروع کر دے گا۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طے پا جانے والے معاہدے کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کسی بھی وقت کر دیا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ بھارت کیلئے زبردست دھچکا اور شکست قرار دیا جا رہا ہے۔

Source
urdupoint
Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close