کھیل

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں حیران کن اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور امسال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں

کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ سال ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔

’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

Source
Geo News
Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close