پاکستان

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری

سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر رائے شماری آج ہوگی۔

حزب اختلاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

اپوزیشن سمجھتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں جبکہ حکومت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر اعتماد نہیں رہا۔

اس سیاسی گرما گرمی میں دونوں جانب سے عددی اکثریت ظاہر کرنے کے لیے سینیٹ ارکان کی میٹنگز، کارنر میٹنگز، ناشتے، ظہرانے اور عشائیے رکھے جارہے ہیں۔

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کی جگہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

شبلی فراز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کے اقدام پر خود اپوزیشن کی اکثریت ناخوش ہے اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو شکست ہوگی۔

چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستیں خالی ہونے کی صورت میں 7 روز میں نئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close