کھیل

حسن علی کی ہونے والی بیوی کے طور پر سامنے آنے والی شامیہ آزمین ایک بچے کی ماں نکلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ قومی کرکٹر کی ہونے والی اہلیہ کے مبینہ والد لیاقت علی نے کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے کہ ان کی بیٹٰی کی شادی 20 اگست کو ہو گی۔ حسن علی ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ”واضح کرناچاہتاہوں ابھی شادیطے نہیں ہوئی، ہمارے والدین کے درمیان ملاقات میں شادی کے معاملات طے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ شادی سےمتعلق اعلان جلد کردوں گا“۔

دوسری جانب حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے طور پر ایک خاتون شامیہ آزمین آحمدی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اب ایک ٹویٹر صارف نے اس نام سے انسٹاگرام پر موجود ایک اکاؤنٹ شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامیہ آزمین آحمدی کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔

ٹویٹر صارف کا کہنا ہے کہ جس لڑکی کو حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے وہ اصل میں کوئی اور ہے۔

شامیہ آزمین آحمدی نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ پرائیویٹ کر دیا ہے جس سے کوئی یہ نہیں جان سکتا کہ ان کے اکاؤنٹ پہ کون سی تصاویر ہیں تاہم ان کے بیٹے کی تصاویر کے سکرین شاٹس سامنے آگئے ہیں۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close