پاکستان

پاک فوج میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ

سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ماتحت افسران کی ترقیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوج میں نیا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ راؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔

اس عہدہ کے متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی صورت میں نچلے افسران کی ترقی نہ رکے۔ خیال رہے کہ پہلے بھی آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جاتی رہی ہے لیکن اس حوالے سے ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ اس فیصلے سے نیچلے افسران کی حق تلفی ہوتی ہے

آرمی چیف کے بعد سب سے زیادہ سینئیر افسر کو ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ دے کر ان ترقیوں کے تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔ راؤف کلاسرا نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close