پاکستان

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ

راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے 2 پائلٹ، عملے کے 5 ارکان سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

طیارہ گرنےسے علاقے کے مختلف گھروں میں آگ بھی لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔

طیارہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کا تعین کیا جارہا ہے۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close