پاکستان

وزیراعظم عمران خان نےآج کل بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، پہلے وزیراعظم کے میسج آتے تھے کہ اسد آپ کو مس کررہا ہوں، اب ان کا میسج آیا کہ اسد ہم سب آپ کو مس کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ اگر معاشی فیصلے 2023ء کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تو حالات 2018ء جیسے ہوں گے۔

انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close