وڈیوزپاکستان

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے نہایت موثر طریقہ ڈھونڈ لیا

حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی ایمنسٹی سکیم ختم ہو چکی ہے جس میں ایک لاکھ 37 ہزار سے افراد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا اور اس سے حکومت کو 70 ارب کی رقم اکھٹی ہو گئی ہے تاہم اب چونکہ وقت ختم ہو گیاہے اس لیے اب اثاثے چھپانے والوں اور ٹیکس نہ ادا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے ۔

شبر زیدی کا کہناہے کہ آئندہ چند روز میں والدین کو نوٹسز مل جائیں گے اور کسی بھی ٹیکس چور کو نہین چھوڑا جائے گا ، ایف بی آر نے 16 ہزار والدین کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے 15 روز کی مہلت دیدی ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر کاکہناتھا کہ لاکھوں کی تعداد میں مزید نوٹسز تیار کیے جارہے ہیں ۔ایف بی آر کی جانب سے والدین کو کہا گیاہے کہ وہ اپنے بچوں کی سکول و کالج کی فیس کی ادائیگی کہاں سے کرتے ہیں ؟ اس کی تفصیلات جمع کروائی جائیں ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close