دلچسپ و عجیبوڈیوز

والدہ کے بدصورت کہنے پر خاتون نے 300 بار پلاسٹک سرجری کراوا ڈالیں

جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 39سالہ سابق ہوسٹس اور ماڈل نے حال ہی میں قومی ٹی وی پر بتایا کہ پچھلے 21 سالوں میں وہ کاسمیٹک پروسیجرز پر 30 ملین یوان یا 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔300 کے قریب پلاسٹک پروسیجر کرانے کی وجہ اُن کی والدہ تھیں جنہیں لگتا تھا کہ اُن کی بیٹی کی شکل اچھی نہیں ہے۔
ٹسوباکی ٹومومی نے پہلی بار پلاسٹک سرجری اس وقت کرائی تھی،جب اُن کی عمر 18 سال تھی۔

اس وقت انہوں نے گریجویشن کیا ہی تھا۔
20 سال کی ہونے تک وہ اپنے دانتوں کو فکس کرا چکی تھیں اور آنکھوں کی بناؤٹ کے لیے پلاسٹک سرجری کرا چکی تھیں۔اس کے بعد تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اب تک وہ تین سو کے قریب پلاسٹک سرجری کرا چکی ہیں۔ مستقبل میں بھی اُن کا ارادہ ہے کہ یہ سلسلہ ترک نہ کیا جائے۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی موت تک پلاسٹک سرجری کراتی رہیں گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close