صحت

آسٹریلیا میں مخصوص مچھروں کے ذریعے ڈینگی کا خاتمہ

برسبین: آسٹریلوی ماہرین نے خصوصی مچھروں سے ڈینگی بردار مچھروں کا کامیابی سے خاتمہ کیا ہے جس کے حتمی نتائج منظرِ عام پر آگئے ہیں۔

اس سال کوئنس لینڈ کے شہر ٹاؤنس ویلی میں ڈینگی کیسز صفر ہوگئے جس کی وجہ یہ ہے کہ پورے شہر میں تبدیل شدہ خاص مچھر چھوڑے گئے جن کی بدولت ڈینگی وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہوگیا ہے۔ اگر اسے پوری دنیا میں آزمایا جائے تو ہر سال اربوں افراد کو ڈینگی اور مچھروں سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے ایک مشہور بیکٹیریا ’وولبیکیا‘ کا انتخاب کیا جو کرہ ارض پر پھل مکھیسمیت 60 فیصد کیڑوں میں عام پایا جاتا ہے لیکن یہ ڈینگی، چکن گونیا اور دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے سب سے خوفناک مچھر ’ایڈس ایجپٹیائی‘ کے اندر نہیں پایا جاتا۔

ماہرین نے پہلے تحقیق کی کہ اگر کسی طرح ڈینگی والے مچھر میں وولبیکا بیکٹیریا داخل کردیا جائے تو خود اس کے اندر ڈینگی وائرس کی افزائش متاثر ہوگی۔ اس ضمن میں بہت محنت سے ڈینگی کے لاکھوں انڈوں میں وولبیکا بیکٹیریا داخل کیے گئے۔

اس طرح کوئی 40 لاکھ انڈے تیار کرکے انہیں مچھروں کی مقامی آبادی کے ساتھ ملا کر ٹاؤنس ویلی کے 25 مربع میل میں پھیلادیا گیا ۔ جب وولبیکا بیکٹیریا والے ایڈس ایجپٹیائی مچھروں کی پیدائش ہوئی تو ملاپ کے بعد مزید مچھر وولبیکا والے پیدا ہوئے لیکن اسی شرح سے ان میں ڈینگی وائرس کم سے کم تر ہوتا گیا۔

 

Source
ایکسپریس
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close