پاکستان

تحریک لبیک کی تحریک انصاف سے مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک لبیک پاکستان شعبہ خواتین کراچی کی صدر ام حسن نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 میں بدترین دھاندلی کے خلاف 12 اگست کو نورانی چورنگی نمائش پر امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں احتجاجی جلسہ ملک کی سیاست میں حقیقی حزب اختلاف کی سمت کا تعین کرے گا۔ بشری بی بی عمران خان کو ریاست مدینہ کے قیام کے وعدے پر عملدرآمد کی یاد دہانی کرائیں اور جس طرح وہ خود اسلامی پردے پر عمل کرتی ہیں اپنی جماعت میں وہ مخلوط پروگرامات اور ناچ کود بے حیائی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ٹی ایل پی کا شعبہ خواتین ایسے نیک کاموں میں ان سے تعاون کرے گا وہ کراچی میں عام انتخابات میں تحریکی کام کرنے والی خواتین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہی تھیں۔

ام حسن نے کہاکہ اسلام آباد کی اے پی سی بھان متی کا وہ کنبہ ہے جو ذاتی اقتدار کھو جانے پر پاگل ہوچکا ہے انہیں پاکستان کی سالمیت اور عوام کی خوشحالی کی فکر نہیں بلکہ 20 سال بعد منسٹر کالونی اسلام آباد کے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا غم ہے۔ قانون ختم نبوت 1973 کے متفقہ اسلامی دستور کی اساس ہے بشری بی بی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ اپنے شوہر کی سیاسی جماعت کی جانب سے عالمی قوتوں کے دبا اور پارٹی میں شامل ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کا شکار ہوکر قانون ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے دیں گی.

Source
اردو پوئنٹ
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close