پاکستان

این اے 131 سے عمران خان کے لیے بری خبر

(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے این اے 131 میں الیکشن کمیشن کو کامیاب امیدوار عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے اور ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی تو سعد رفیق کے وکیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس سے کامیاب امیدوار کی برتری 602 رہ گئی تاہم مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرنگ افسر نے ہماری درخواست مسترد کردی لہذا عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آر او کی جانب سے مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے باوجود عمران خان کامیاب قرار پائے اس لیےدوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close