انٹر نیشنلپاکستان

اسد عمر کا امریکہ کو منہ توڑجواب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے بارے میں فکر کرنے کی بجائے چین کو ان کے اپنے قرضوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دینا چاہئے۔

اسد عمر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئےکہا آئی ایم ایف سے فنڈز لے کر چائینہ کو دینے والی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ امریکہ کو اپنے فنڈز کی فکر کرنی چاہیے جواس نے چائینا کو ادا کرنے ہیں۔

عمر نے مزید بتایا کہ ‘کسی بھی ملک میں آئی ایم ایف یا دوستانہ ممالک میں جا سکتے ہیں یا غیر ملکی پاکستانیوں کو بانڈ فروخت کرسکتے ہیں اور رقم بڑھا سکتے ہیں.’

اقتصادی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے، عمر نے کہا کہ نہ ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور نہ ہی پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کو پراٰئیویٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت حکومتی اداروں کو مالیتی فنڈ میں تبدیل کرے گی تاکہ اس میں سیاسی مداخلت نہ کی جاسکے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close