پاکستان

شین واٹسن نے آسٹریلیا پہنچتے ہی محمد حسنین کے باری میں کیا کہ دیا ؟ سن کر سب حیران رہ گئے

کراچی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو نوجوان فاسٹ باﺅلر محمد حسنین سے خبردار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی 18 سالہ لڑکے کو اتنی رفتار سے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

محمد حسنین اور شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے جس نے سیزن فون کی ٹرافی اپنے نام کی جبکہ اس دوران شین واٹسن محمد حسین کا بغور جائزہ بھی لیتے رہے جنہیں آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو جمعہ سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ حسنین کا لینتھ اور سوئنگ پر کنٹرول بہت ہی متاثر کن ہے اور وہ رفتار کیساتھ بھی بہت زبردست طریقے سے کھیلتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی 18 سالہ لڑکے کو اتنی رفتار کیساتھ باﺅلنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور میرا خیال ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وکٹوں پر بھی آسٹریلین ٹیم کیلئے بہت مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close