پاکستان

سعودی ولی عہد کب پاکستان آئیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور: سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین عنقریب مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوں گے۔عرب نیوز کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔منصوبے کی فناسنگ کے لیے وزارت خزانہ اور پٹرولیم آئندہ ہفتے اپنا پراسیس مکمل کرے گی۔
جب کہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر نئے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا جلد سے جلد آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کو خصوصی پیغام بھیجا گیا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان کو پیغام بھیجا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کے آغاز کیلئے جلد سے جلد معاملات طے کیے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خاصے متحرک ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے درپیش تمام رکاوٹیں جلد سے جلد ختم کی جائیں۔ جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسی سلسلے میں 14 رکنی خصوصی وفد بھی پاکستان بھیجا ۔ سعودی عرب کا 14 رکنی خصوصی وفد بدھ کے روز بلوچستان کے شہر گوادر پہنچا۔ سعودی وفد نے گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا۔
بکہ سعودی ولی عہد معاملات کے حتمی شکل دینے کیلئے جلد پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر بھی آئیں گے۔ امکان ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران مزید کئی بڑے معاشی معاہدے بھی طے پا سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستاناور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close