پاکستان

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔

سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close