انٹر نیشنل

دوران پرواز مسافر نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی

دبئی :ایمیریٹیس ائیرلائن کی پرواز میں دوران سفر مسافرسٹیفینو نے اپنی محبوبہ اور ایمریٹس کی کریو ممبر کو حیران کن انداز میں شادی کی پیشکش،محبوبہ بھی اچانک سرپرائز ہو کر رہ گئی۔ مسافروں اور عملے کے دیگر اراکین کے تعاون نے محبت کے اس کلائمیکس کو مزید یادگار بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مسٹر سٹیفنو کو خاتون سے محبت ہو گئی جو ایمریٹس ائیر لائن کی ملازم تھی ۔

سٹیفنو نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے یادگار منصوبہ بنایا۔جس سوار میں خاتون کی ڈیوٹی لگی تھی سٹیفنو بھین اس میں سوار ہو گئے۔اس منصوبے میں خاتون کے علاوہ پرواز میں موجود دیگر عملے نے سٹیفنو کی کہانی کو سنا تو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سٹیفنو نے اس پیشکش اور ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے زبردست تیاریاں کیں۔

جہاز کو مکمل طور پر سجایا گیا جبکہ مسافروں کے ہاتھ میں مختلف پلے کارڈز دے دئیے گئے۔

اس موقع پر کچھ مسافروں نے اپنے چہروں کو سسٹیفنو کی تصاویر سے چھپا رکھا تھا جبکہ سٹیفنو اس سارے عمل میں مخصوص کیبن میں موجود رہا ۔تمام تیاریاں مکمل ہو جانے کے بعد خاتون کو مسافروں والے حصے میں داخل کیا گیا تو سب مسافروں کے چہروں پر خوشی تھی۔کچھ لوگ اسے خوش آمدید کہہ رہے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے اپنے چہرے سٹیفنو کی تصاویر کے پیچھے چھپا رکھے تھے جبکہ بہت سے لوگ اس یادگار ایونٹ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے تھے۔

اس دوران خاتون کرییو ممبر مخصوص کیبن کے سامنے پہنچی تو سٹیفنو نے گھٹنوں پر بیٹھ کر اس کو شادی کی پیشکش کی ۔جس پر خاتون جذبات پر قابو نہ رکھ سکی ،اسکی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ پرواز میں موجود مسافروں نے تالیوں کی گونج میں موقع کی چاشنی کو مزید بڑھا دیا اور اسے خاتون نے ہاں بول دی۔جس پر اسٹیفنو نے اٹھ کر اپنی محبوبہ کو گلے سے لگایا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close