پاکستان

مراد سعید نے پاکستانیوں کو ایسی خوشخبری سنادی کہ سب خوشی کے جھوم اٹھے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ کے نظام میں جدت لانے کی ٹھان لی ہے۔اب اگر آپ کو پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں۔

تفصیلات کے مطابق پارسل کی بکنگ کیلئے اب محکمہ ڈاک بھی اب ایپ استعمال کرے گا۔”محکمہ ڈاک کی”ٹریس ایند ٹریک ایپ“پوسٹل صارفین کو آج سے دستیاب ہو گی۔پوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر مراد سعید آج ایپ کا افتتاح کریں گے۔افتتاح کے بعد ملک بھر کے صارفین ایپ استعمال کر سکیں گے۔ایپ پارسل کے ڈسپیچ ہونے سے منزل تک پہنچنے تک سب کچھ بتائے گی۔اگر پارسل نہ پہنچ سکا ہوتو یہ ایپ آپ کو وجوہات کے ساتھ رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ہر پارسل کی تفصیل صارف کے ساتھ وفاقی وزیر خودبھی دیکھ سکے گا۔

پوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد سہولت کے ساتھ ساتھ صارفین کا اعتماد بڑھانا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close