پاکستان

علی رضا عابدی کے قاتل کا نام سامنے آگیا، سن کر سب کے ہوش اڑگئے

لاہور: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے ،قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے، آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے، ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، آصف زرداری نے لاڑکانہ جلسے میں براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتا لیکن جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر چھت سے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے اور علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اگر آصف زرداری نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے ۔آصف زرداری نے لاڈلا کا لفظ نواز شریف کے لیے استعمال کیا،انہوںنے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیے ۔زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوںنے ہمیں بری الذمہ قرار دیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول زرداری اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ موجودہ حکومت پچھلی نصف صدی سے التواء کا شکار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔ تمام قومی اداروں کے مشترکہ تعاون سے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے لئے سازگا ر ماحول میسر آ گیا ہے ۔ بہت جلد ڈیموں کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close