پاکستان

پی ٹی آئی بہت جلد سندھ میں بھی اپنی حکومت بنانے والی ہے، بڑا راز فاش ہوگیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تیار رہیں، پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں رہتا کہ وہ حکمرانی کریں، ہم مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام تیاری کر لیں کیونکہ پی ٹی آئی اب سندھ میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close