پاکستان

حکومت کے خلاف کونسی بڑی پلاننگ کی جارہی ہے ؟ سن کہ عمران خان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتہ نہیں۔ اپوزیشن حکومت کو گرا سکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریبا برابر ہے اور پوری اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ یہ سیلکٹڈ وزیراعظم ہیں اور انکا مینڈیٹ جعلی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں میں کوئی قدر مشترک نہیں۔کوئی مقناطیسی قوت ہے جو انہیں جوڑے رکھے ہوئے ہے۔جب کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پنڈی کا شیطان اور جہلم کا ڈبو یہی کرتے رہیں گے تو ہم سے تعاون کی توقع نہ رکھیں۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے پاس 156ووٹ ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے 85ووٹ،پیپلز پارٹی کے54 اور ایم ایم اے کے 16 ووٹ ہیں جو کہ 155ووٹ بنتے ہیں جب کہ حکومت کے پاس 156 ووٹ ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف کے کچھ اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں اس لیے میں یہ کہوں گا کہ اپوزیشن لیڈرشپ کی آپس میں بیٹھ کر ان چیزوں کو جوڑنے کی کثر ہے بس پھر ان کی حکومت ایک مہینہ کیا ایک ہفتہ بھی نہیں رہ سکتی۔

اور اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو ان کی حکومت ایک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتی۔خیال رہے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔تحریک انصاف نے کل 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 21 نشستیں درکار تھیں۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان میں آئے اور خوب بھاگ دوڑ سے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کروانے اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا کام شروع کیا۔چند ہی دنوں میں جہانگیر خوب دوڑ دھوپ سے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کیلئے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب رہے۔ جبکہ دیگر کئی سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بی اے پی، اور دیگر کو اتحاد کیلئے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ سے زائد نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close