پاکستان

زرداری کی نا اہلی، تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن سندھ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سابق صدر آصف زرداری کی امریکی میں جائیداد سامنے آنے پر الیکشن کمیشن میں نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جو الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے،چیف الیکشن کمشنر نے ریفرنس کو آئندہ چندروز میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،ابتدائی سماعت پر درخواستگزار خرم شیر زمان کا موقف سنا جائے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close