پاکستان

فیصل رضا عابدی نے مرنے سے پہلے عمران خان کے بارے میں کیاکیا کہا تھا ؟ سنسنی خیز خبر سامنے آگئی

کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ علی رضا عابدی کو گذشتہ رات ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو سات گولیاں ماری گئیں۔ دو گولیاں ان کی گردن، ایک بازو اور چار گولیاں ان کے سینے میں لگیں۔

علی رضا عابدی کے قتل کے بعد ان کے گذشتہ روز کیے جانے والے ٹوئیٹس زیر بحث ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر تنقید کی تھی۔نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کے بعد ن لیگی کے اہم رہنماوں کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس کے بعد حکومتی نمائندوں کی طرف سے بھی جوابی پریس کانفرنس کی گئی۔

علی رضا عابدی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوابی پریس کانفرنس ان الزامات کی تکرار ہے جو وہ کنٹینر پر کھڑے ہو گر گذشتہ 5 سال سے لگاتے آئے پیں۔

ن لیگ کی پریس کانفرنس کے جواب میں کچھ بھی نئی یا ٹھوس بات نہیں کی گئی۔اس پریس کانفرنس میں یہ نیا ہوا ہے کہ اب پی ٹی آئی نےئ نیب عدالتوں کی ترجمانی شروع کر دی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیماری نومولود سیاسی مخلوق سمجھتی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ حتمی فیصلہ ہوتا ہے۔آج سے پہلے کتنی جے آئی ٹی 100 فیصد کورٹ میں ثابت ہوئیں؟ بلدیہ فیکرٹری کی 6 جے آئی ٹی بن چکی ہیں۔

ٹی وی پر مجرم بھی ٹھرائا جا چکا ہے لیکن کورٹ میں آج تک کیس وہیں کا وہیں ہے۔

اس کے علاوہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کے کتوں کے کھانے کا بل بھی جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیا جاتا تھا۔ اس حوالے ایک ٹوئیٹر صارف نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کمزور قرار دے دیا۔ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ خان کے کتے کا حساب بھی ہو گا ایک دن۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close